۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
عیدمباہلہ کے دن نور یکجہتی تحریک قیادت کا انتخاب

حوزہ/ وسطی کشمیر کے سیاحتی مقام "دودھ پتھری"بڈگام میں عیدمباہلہ کی مناسبت سے جو “نور انٹرنیشنل قرآنک ریسرچ اکیڈمی" (ا ق ر ا) اور "قرآن سینٹر کشمیر" کے اہتمام سے سیاحتی مقام ٹنگمرگ میں عید غدیر کے دن مشاورتی جلسے میں فیصلہ لیا گیا تھا کہ برصغیر میں یکجہتی تہذیبی ثقافت کو ایک تحریک بنانا ہے جس کا "نور یکجہتی تحریک"قرار پایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسطی کشمیر کے سیاحتی مقام "دودھ پتھری"بڈگام میں عیدمباہلہ کی مناسبت سے جو “نور انٹرنیشنل قرآنک ریسرچ اکیڈمی" (ا ق ر ا) اور "قرآن سینٹر کشمیر" کے اہتمام سے سیاحتی مقام ٹنگمرگ میں عید غدیر کے دن مشاورتی جلسے میں فیصلہ لیا گیا تھا کہ برصغیر میں یکجہتی تہذیبی ثقافت کو ایک تحریک بنانا ہے جس کا "نور یکجہتی تحریک"قرار پایا جس کا مخفف(نیت) بنتا ہے کی قیادت کا انتخابی تقریب منعقد ہوئی جس میں حضرات مولوی علی محمد ملک،شبیر احمد جان، سید سجاد رضوی، حکیم محمد تصدق حسنین غازی،مولوی فاروق، شیخ محمد یوسف، شبیر احمد، مولوی عبدالمجید لون، مولوی غلام قادر، آغاسید احمد موسوی، امتیاز احمد ملک، حمیداللہ حمید، سید فاروق بخاری، سید شمس الدین نظامی، سید کوثر، محمد اقبال پرے، سید روح الامین، منظور احمد تانترے، سید جاوید، جاوید احمد اور عبدالطیف نے شرکت کی اور "نیت" کے اغراض و مقاصد کی روشنی میں رکنیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور  جناب آغا سید عبدالحسین بڈگامی (آغا سعحب) کشمیری کو سربراہ منتخب کیا گیا،اور جناب مولوی علی محمد ملک کو صدر، جناب ثقه الاسلام آغا سید احمد موسوی کو نائب صدر اول اور سید حمیداللہ حمید کو نایب صدر دوم،جناب مولوی سلیم جاوید کشمیری کو جنرل سیکریٹری،جناب مولوی سید شمس الدین نظامی کو جوینٹ سیکریٹری،مولوی فاروق احمد لون کو زونل سیکریٹری اور مولوی عبدالمجید لون کو ترجمان اور جناب سید فاروق بخاری کو ترجمان اعلی ایک سال کے لئے منتخب کیا گیا،اور اس سال قانونی جواز حاصل کرنے اور بر صغیر میں "نیت"کی نیت عام کرنے کا کام انجام دیا جائے گا تاکہ بشرط زندگی اگلے سال ٥ سالہ دور کے لئے عیدغدیر کےموقعہ پر انتخابات منعقد ہونگے۔

تقریب کا آغاز کلام اللہ مجید قرآن کے پہلی پارہ کے پہلے حزب کے دوسرے رکوع سے کی گئی جس کا اپناکشمیری ترجمہ آغا سید عبدالحسین بڈگامی (آغا سعحب)کشمیری نے بیان کیا جس کے بعد آغا سعحب نے عیدمباہلہ کے حوالے سے اپنا مقالہ پڑھا جس میں سورہ آل عمران آیت:٦١ کا شان نزول اور واقعہ مباہلے کی تاریخی واقعہ بیان کیا۔

نور یکجہتی تحریک "نیت" کے سربراہ آغا سید عبدالحسین بڈگامی (آغا سعحب) کشمیری نے نیت کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ نام:نور یکجہتی تحریک مشترکات کی بنیاد پر یکجہتی کے ساتھ چلنے چلانے والا عزم ہے "نیت" ہے.جو دارالعلوم و حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے ماہرین علماء کا بالخصوص اور سیاسی، سماجی اور ادبی سرگرم شخصیات/اداروں کا بالعموم"تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ"  (طرفین کے درمیان جو کام مشترک ہیں انہیں یکجہتی کے ساتھ انجام دینے) کیلئے تعاون حاصل کرکے  مذهبی، سیاسی و سماجی اختلافی مسائل کا مسالمت آمیز طریقہ کار کھوج نکالنا کر ایک مستند تیار کرکے میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرنا ہے اور فی الحال یہ کام سوشل میڈیا یوٹیوب چینل عحم ٹی وی ahmTv کے ذریعہ انجام دیا جائے گا۔

آخر میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں محرم الحرام میں جو اہلسنت کی جانب سے مجالس عزاء کا اہتمام کیا جاتا کی تشہیر کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .